(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ اگر میں فیصل سے بڑی ہوں تو اس میں آپ کو کیا تکلیف ہے؟سوشل میڈیا پر ایک صارف نے فیصل کی اہلیہ سے عمر کا سوال کیا.
فیصل قریشی کی اہلیہ نے سوشل میڈیا صارف کو قرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں فیصل سے 10 سال بڑی ہوں اس میں کیا برائی ہے؟کیا ہمارا اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا؟فیصل قریشی کی اہلیہ نے مزید کہا پتہ نہیں کیوں ہم دوسروں کی نجی زندگی میں دخل انداز کیوں ہوتے ہیں؟
حال ہی میں اداکار فیصل قریشی نے اہلیہ کے ہمراہ ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے۔تصویروں پر مبنی اس ویڈیو پوسٹ میں فیصل قریشی نے اپنی ہمسفر کو شادی کی سالگرہ مبارک باد دی ہے اور اُنہیں ’ثناء جی‘ کہہ کر پکارا ہے۔