لاہور(ڈیلی پوائنٹ)فیض جیسے آتے رہتے ہیں یہ ہمیشہ نہیں رہتے ہم ہمشہ کے لیے ہیں اور رہیں گے یہ الفاظ ہیں سابق صدر آصف علی ذرداری کے جو موجودہ چیئرمین صادق سجنرانی سے مخاطب تھے۔
ڈیلی پوائنٹ کے مطابق گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسد محمود کی شادی کا ولیمہ تھا جہاں پاکستان کی نامور شخصیات نے شرکت کی ان میں سیاست دان ،صحافی برادری ،مذہبی اور سماجی لوگ تھے۔ اس موقع پر آصف علی ذرداری نے صادق سنجرانی کو مخاطب کیا اور کہا کہ فیض تو چلا گیا اب تیرا کیا ہو گا؟
Asif Zardari to Sadiq Sanjrani: what will
You do now that Gen Faiz is gone! pic.twitter.com/Aj5iVWVpUq— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) December 29, 2023
جس پر صادق سنجرانی نے جواب دیا آپ ہیں کافی ہے۔ آصف علی ذرداری نے اشارہ کیا اور کہا کہ تب تیرا انگوٹھا ہماری گردن پر تھا ۔ یاد رکھنا فیض جیسے ہمیشہ نہیں رہتے اور ہم ہمیشہ رہیں گے۔ جس پر وہاں بیٹھے لوگ ہسنے لگ گئے ۔ آصف علی ذرداری کے ساتھ اس وقت مولانا فضل الرحمن بھی براجمان تھے۔