فرح گوگی کے اثاثے بڑھ گے

فرح گوگی کے اثاثے بڑھ گے

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) عمران خان کی فرنٹ مین فرح گوگی کے اثاثوں میں حیران کن اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فرح گوگی 2018سے 2020 کے دوران 4 ارب 75 کروڑ روپے بڑھ گئے ہیں۔2020 میں فرح گوگی خود 93 کروڑ کے اثاثوں کی ملکیت مان چُکی ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا عمران خان کے ہوتے ہوئے ایک خاتون نہ کوئی وزیر نہ مشیر مگر پھر بھی اتنے اثاثوں کی مالک کیسے بن گئی ہیں؟
یاد رہے اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی حکومت میں بھی فر ح گوگی پر یہ الزام تھا کہ سرکاری افسران کی ٹرانسفر پر فرح گوگی لاکھوں کروڑوں بطور رشوت لیتی اور ان افسران کا تبادلہ کرواتی تھی۔
فرح گوگی ملک سے باہر جا چکی ہیں۔ فرح گوگی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست بھی سمجھی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں