Fawad ch ky warnt griftari jari kr diye gy

پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کی سزا فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلا م آباد(ڈیلی پوائنٹ)پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کی سزا سابق وفاقی وزیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے. الیکشن کمیشن میں آج فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی.کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن نثار دورانی کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے کی.
اس موقع پر شعیب شاہین کے معاون وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جن سے پوچھا گیا کہ آپ کے پاس وکالت نامہ ہے تو جمع کرائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر لاء الیکشن کمیشن صائمہ جنجوعہ نے کہا کہ ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیلئے اس کیس میں کوئی حکم امتناع نہیں، جنوری میں آخری بار ہائیکورٹ میں اس کیس کی سماعت ہوئی تھی، ہائیکورٹ نے حتمی آرڈر پاس کرنے سے روکا تھا لیکن کارروائی کی جاسکتی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل بولے کہ الیکشن کمیشن جوابدہ کی ورچوئل حاضری کو یقینی بنا سکتا ہے۔ممبر کمیشن نے کہا کہ جوابدہ کیا ویڈیو لنک سے حاضری لگوا سکتے ہیں، سول کیسز میں تو حاضری ضروری نہیں، کرمنل کیس میں حاضری لازمی ہے۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں