اسلام آباد( ڈیلی پوائنٹ )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی اہلیہ نے گرفتاری کی تصدیقی کردی۔
Fawad Arrested and taken to unknown place.
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) November 4, 2023
حبا چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ فواد چوہدری کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے۔ ۔ بعد ازاں نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حبا چوہدری نے بتایا کہ فواد چوہدری کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔حبا چوہدری نے بتایا کہ فواد چوہدری کو سادہ لباس میں ملبوس افراد اور پولیس نے گرفتار کیا، ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ فواد کو کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فواد چوہدری کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔