(ڈیلی پوائنٹ) ایف بی آر کابہترین کارکردگی کے حامل افسران کی حوصلہ افزائی کافیصلہ کیا ہے۔ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں اعلیٰ کارکردگی والے افسران کو انعام دیا جائیگا۔ تمام ٹیکس آفیسرزکےچیف کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیاگیا۔
چیف کمشنرزکی کارکردگی رپورٹ کو اصولوں پرجانچنے کیلئے 2کمیٹیاں تشکیل کر دی گئی۔ کارکردگی رپورٹ کی چھان بین کیلئےکمیٹی کاسربراہ گریڈ20کا سینئرآفیسر ہوگا۔ تیسری سہ ماہی میں چھٹیاں کرنیوالے افسران واہلکار انعامی سکیم کیلئے اہل نہیں ہونگے۔ تبادلےکی صورت میں افسران و اہلکارصرف 1فیلڈفارمیشن سےانعامی سکیم کا حصہ ہونگے۔