خاتون ٹینس کھلاڑی کا اسلام آباد میں انتقال

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)کراچی سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ خاتون ٹینس کھلاڑی اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔
زینب علی نقوی آئی ٹی ایف ٹورنامنٹ کھیلنے اسلام آباد گئی تھیں۔
ٹینس فیڈریشن کے مطابق زینب میچ کھیل کر نہانے گئیں اور پھر دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو ان کا انتقال ہوچکا تھا۔
زینب علی نقوی کراچی ریجن کی ٹاپ پلیئر تھیں اور وہ کراچی اور سندھ کی سطح پر ایونٹس جیت چکی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں