لاہور(ڈیلی پوائنٹ)فلیکس بنانے والوں کی چاندی ہوتی نظر آرہی ہے. ملک بھر میں عام انتخابات 2024 فروری8 کو ہو رہے ہیں۔ سر د موسم میں بھی ہر طرف الیکشن کے حوالے سے گہما گہمی نظر آرہی ہے۔فلیکس بنانے والوں کی بھی ان دنوں چاندی ہو گی ہے۔فلیکس بنانے والوں کا کہنا ہے کہ لاکھوں کے آرڈرز آ رہے ہیں مزید آردڑ تیار کرنا مشکل ہے۔
فلیکس تیار کرنے والے نے مزید بتایا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کی زیادہ فلیکسیں بننے کو آرہی ہیں مگر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی بھی لاتعداد فلیکس بننے کا آرڈر مل رہے ہیں۔
کاریگر کہتے ہیں کہ اچھا ہے ان دنوں بہترین روزی چل رہی ہے کام زیادہ ہے مہنگائی کے دور میں 2 ہزار کے قریب روز کی دہاڑی مل ہی جاتی ہے۔
اگر ملک بھر میں کاروبار چلتا رہے تو پاکستان سے بہتر کوئی ملک نہیں ہے۔