سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پیپلزپارٹی میں شامل

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ ) سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کاباقاعدہ اعلان کردیا، وہ ڈیرہ بگٹی سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔
سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی آج سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سرفراز بگٹی نے نواز لیگ میں شمولیت کیلئے استعفیٰ دیا ہے۔ اور وہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے تربت میں سیاسی سرپرائز کا دعویٰ کیا گیا تھا، اور آصف علی زردار تربت میں سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا اعلان بھی کرسکتے ہیں، جب کہ بلوچستان کے دیگر اہم سیاسی و قبائلی شخصیات سے بھی رابطے کئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں