(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کے صوبے پنجاب میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں. آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کر دیا ہے.
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق گیس کے نئے ذخائر رحیم یارخان کے ماڑی ایسٹ بلاک کے چک 1-202 سےدریافت ہوئے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ نئے دریافت شدہ ذخائر سے یومیہ ساڑھے 61 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔