افغان تارکین وطن ،غیرقانونی غیر ملکیوں کوملک بدر کرنے کا دوسرا مرحلہ شروع

(ڈیلی پوائنٹ) افغان تارکین وطن ،غیرقانونی غیر ملکیوں کوملک بدر کرنے کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا۔ حکومتی اداروں نے 3 ہزار 286 افغان شہریت کارڈ منسوخ کرنے کی تجویز دیدی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تمام کارڈز جعلسازی یا نامکمل کوائف پر بنائے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی میپنگ مکمل کرلی۔ پنجاب میں 82 ہزار 299 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی میپنگ کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق سپیشل برانچ نے 13 ہزار 183 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی میپنگ کی ہے۔ پہلے مرحلے میں 25 ہزار 359 غیر ملکی رضاکارانہ طور پر واپس گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق 1139غیر ملکیوں کو کارروائی کرکے واپس بھیجا گیا ہے۔ لاہور سے 2494 غیر ملکی رضاکارانہ طور پر واپس گئے ہیں۔ 29غیر ملکیوں کو کارروائی کے دوران نشاندہی کرکے واپس بھجوایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں