ig islamabad ka gohr ali ky ghr halmly py bayan

بیرسٹر گوہر کے گھر حملہ ترجمان پولیس کا موقف آگیا

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کے گھر نامعلوم افراد کا حملہ ترجمان پولیس کا موقف بھی آگیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ اطلاعات موصول ہوئی کہ کسی اشتہاری کی تلاش میں ایک گھر گئے بعد میں پتہ چلا کہ یہ گھر چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا ہے جس پر پولیس واپس آگئی ہے۔ ترجمان پولیس نے دستاویزات لینے اور تشدد کرنے کی تردید کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی معمول کی ہے۔
یاد رہے کہ آئی جی اسلام آباد نے بھی سپریم کورٹ میں جواب دیا کہ کسی نے بھی بیرسٹر گوہر کے گھر حملہ نہیں کیا ہے۔خبر موصول ہوئی تھی کہ بیرسٹر گوہر علی کے گھر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور اہم دستاویزات ساتھ لے گئی جبکہ بیرسٹر گوہر کے بچوں کو مارا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں