کراچی(ڈیلی پوائنٹ)سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے.آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 659 ڈالر فی اونس ہے۔