Gold ki qeemat mein bara azafa

سونے کی قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے سے بُلند ترین سطح پرپہنچ گئی

کراچی (ڈیلی پوائنٹ)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے سے تاریخ کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 45 ہزار100 روپے ہوگئی۔اسی طرح سونے کی 10 گرام قیمت 4 ہزار 200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ 10 مئی 2023 کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت تاریخ کی بُلند ترین سطح 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے پر پہنچ گئی تھی۔اُس دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 900 روپے اور 10 گرام کی قیمت میں 8 ہزار 487 روپے کا بُلند ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں