کراچی(ڈیلی پوائنٹ)آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ہے. سونے کی قیمت میں پورے 2300روپے کی کمی ہوئی ہے. آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 83 ہزار 100 روپے ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1971 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 713 روپے ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالرز کم ہو کر 2734 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔