Gold ki qeemat mein phr kami

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ہو گئی

کراچی(ڈیلی پوائنٹ)سونے کی قیمت میں ایک پھر بڑی کمی ہو گئی ہے. آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس سے ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپےہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے کم ہوکر 2لاکھ 42 ہزار27 روپے ہے۔
اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2726 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2300 روپےکمی دیکھنے میں آئی تھی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں