گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کھیلوں سے ریٹائرمنٹ کاوقت بتادیا

لاہور( ڈیلی پوائنٹ) ابھی میری گیم کا آغاز ہوا ،2028-29 والی اولمپکس کھیلوں گا ، میڈلز جیتوں گا، پیرس اولمپک میں ریکارڈ ہولدڑایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ قو م نے عزت دی ہے کبھی بھی بھول نہیں سکتا۔
اینکرپرسن فرخ وڑائچ کے پروگرام جواب دو میں پیرس اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے انکشاف کیا کہ میرے سسر کی کافی زمینیں ہیں جیت کی خوشی میں بطور تحفہ بھینس کی بجائے چار یا پانچ ایکڑ زمین مل جاتی تو اچھا ہوتا،سسرال بھی جاتا ہو تو کہتا ہوں بھینس کا خالص دودھ پلا دو۔
https://www.facebook.com/reel/422696234115266
پروگرام میں ارشد ندیم کامزید کہنا تھا کہ میں نے2012 میں ایتھلیٹکس کاباقاعدہ آغاز کیا،کرکٹ اورکبڈی بھی کھیلی،آل پنجاب کرکٹ بھی میں نےکھیلی،ٹوکیو اولمپکس کے بعد جہاں بھی گیا لوگ عزت دیتے تھے،2018میں ایشین گیمز میں مڈل جیتنے کے بعد حوصلہ افزائی نہ ملنے پر فیصلہ کیاگیم چھوڑ دوں،ایشین گیمز میں29سال بعد میڈل جیتا تھا۔
میں نے ٹوکیو اولمپکس جیتنے کے بعد میاں چنوں شہر میں 4مرلے کا گھر خریدا تھا،میرا زیادہ تر وقت گاؤں میں گزرتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں