لاہور(ڈیلی پوائنٹ)لاہورکے علاقے فردوس مارکیٹ میں واقعہ ایک نجی ہوٹل میں گزشتہ رات ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق ایک خفیہ ادارے کے اہلکار پولیس کے ہمراہ رات گئے ہوٹل آئے اور ہر کمرے میں بغیر ورارنٹ ذبردستی گھسے کمرے میں موجود خواتین ،بچوں اور مردوں کو ہراس کیا ۔
ہوٹل کے بعض لوگوں پر مبینہ طور پر تشدد بھی کیا اور ان سے پی ٹی آئی کے رہنماء اور سابق ایم این اےمیجر ریٹارڈطاہر صادق کے متعلق پوچھتے رہے۔یہ خبر سینئر صحافی اعزاز سید نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کی۔
لاہور کے علاقہ فردوس مارکیٹ میں واقعہ Nine Tree نامی اس ہوٹل میں گزشتہ رات افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایک خفیہ ادارے کے اہلکار پولیس کے ہمراہ ہوٹل کے کم و بیش ہر کمرے میں بلا اجازت گھسے۔ فیملیز اور خواتین کا تقدس پامال کیا۔ ہوٹل کے بعض اہلکاروں پر مبینہ طور پر تشدد بھی کیااور ان… pic.twitter.com/Fy8hkmLKyY
— Azaz Syed (@AzazSyed) November 7, 2023