حافظ طاہر اشرفی نگران وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مولانا طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی مقرر کردیا۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ نے تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق نے مولانا طاہر اشرفی کو مڈل ایسٹ اوراسلامی ممالک کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا ہے۔واضح رہے کہ مولاناطاہر اشرفی اس سے قبل بھی پی ٹی آئی ،پی ڈی ایم حکومت میں وزرائے اعظم کے نمائندہ خصوصی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اور اب نگران سیٹ اپ میں یہ ذمہ داری دوبارہ مولانا طاہر اشرفی کوسونپ دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں