لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب حکومت کا موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے. حضرت امام حسین کے چہلم کی وجہ سے موبائل سروس معطل کی جائیں گی.، ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موبائل سروس صرف ان علاقوں میں معطل کی جائے گی جہاں جلوس اور مجالس منعقد ہوں گی.
چہلم امام حسینؑ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے 10 اضلاع میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔یہ پابندی صبح 5 بجے سے رات 11 بجے تک نافذ رہے گی۔