hakomat sazi ky bad zimni election ka maidan sajy ga

حکومت سازی کے بعد ضمنی الیکشن کا میدان سجے گا

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)حکومت سازی کے بعد ضمنی الیکشن کا محاذ ابھی باقی ہے، لاہور کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا۔
صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے قصور کی قومی اسمبلی کی نشست رکھی تو لاہور میں چھ حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا، مریم نواز این اے 119 کی نشست چھوڑیں گی جس پر ضمنی انتخاب ہوگا۔
اسی طرح شہبازشریف پی پی 158 اورپی پی 164 کی نشستیں چھوڑیں گے جس پردوبارہ انتخاب ہوگا۔ شہباز شریف لاہوراورقصور دو نشستوں سے ایم این اے منتخب ہوئے، وہ لاہور یاقصور میں سے کسی ایک جگہ سے نشست چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں