پرانے لوگوں کو کھڈے لائن کرنے پرحمزہ شہباز کاشکوہٰ

لاہور(ڈیلی پوائنٹ ) نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔پارٹی میں کام کرنے والے لوگوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے، حمزہ شہباز کا نواز شریف سے شکوہ
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز پارٹی اجلاس میں پھٹ پڑے اور نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کام کرنے والے لوگوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے، پرانا کارکن آج بہت پریشان ہے اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔
ذرائع نے کہا کہ پارٹی اجلاس میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا نئے لوگوں کو پرانے لوگو پر فوقیت دی گئی، یہ پالیسی ہو گی تو پرانے وفادار کارکن کا کیا ہوگا۔
ن لیگی ذرائع نے مزید بتایا کہ حمزہ شہباز نے اجلاس میں کہا کہ خاموشی کی بھی ایک زبان ہوتی ہے، نواز شریف اپنے بھتیجے کی باتیں خاموشی سے سنتے رہے۔
دوسری جانب پارٹی کے 16ویں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا اہم ترین الیکشن ہونے جا رہا ہے، نواز شریف جلا وطنی کے بعد واپس تشریف لائے، ان کی واپسی سے پارٹی میں بھرپور جذبہ ابھرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کے جلسے میں کے پی سے آپ لوگوں کی شرکت مثالی تھی، نواز شریف کی لیڈرشپ میں ہم میدان میں اتر رہے ہیں، آپ سب کے تعاون اور اللہ کے فضل و کرم سے انتخابی میدان جیتیں گے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں اگرامن، استحکام ہوگا تو ترقی، خوشحالی کا سفرشروع ہوگا، نواز شریف نے کراچی میں خود جا کرلاء اینڈ آرڈرز کی میٹنگ کی، ان کی لیڈرشپ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوئی جب کہ کےپی میں 300 چھوٹے ڈیم، پن بجلی کے ڈیم اور منصوبے لگائے، اگر 2017 میں نواز شریف یہ منصوبے نہ لگاتے تو پاکستان اندھیروں میں ہوتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں