Hania Amir bold video viral

ہانیہ عامر کی نازیبا وڈیوز وائرل کرنے والا بھارتی شہری نکلا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) گزشتہ دنوں پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ڈیپ فیک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، مذکورہ ویڈیوز آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی تھیں، ویڈیوز میں نظر آنے والی لڑکی کا چہرہ ہانیہ عامر سے ملتا جُلتا تھا۔ان وڈیو کو دیکھ کر لوگوں کو لگا کہ یہ نازیباتصاوریں اور وڈیو ز ہانیہ عامر کی ہیں.نازیبا ویڈیوز جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی .

تو ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ مذکورہ ویڈیوز اُن کی نہیں بلکہ جعلی ہیں۔ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ’انوریت سندھو‘ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا یہ اکاؤنٹ بھارتی شہری کی جانب سے بنایا گیا۔اس اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 22 ہزار 400 تھی ،مذکورہ بھارتی اکاؤنٹ پر 100 سے زائد پوسٹس کی گئیں.

جن میں زیادہ تر ہانیہ عامر کی ہی ڈی فیک ویڈیوز تھیں۔اداکارہ اور اُن کے مداحوں کے فوری ایکشن پر بھارتی صارف نے اپنے اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرکے ’کور سندھو‘ کیا، بھارتی صارف نے بار بار رپورٹ ہونے کے بعد اکاؤنٹ سے محروم ہونے سے پچنے کے لیے اس اکاؤنٹ کا نام ایک بار پھر تبدیل کرکے ’سندھو کور‘ کیا۔

اداکارہ کی نشاندہی پر جہاں بھارتی صارف کے جعلی اکاؤنٹ کی تصدیق ہوئی تو وہیں اس صارف نے اب اپنے اکاؤنٹ سے ہانیہ کی تمام ڈیپ فیک ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں