(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے کہا ہے کہ بچپن میں میرا ہاتھ جل گیا تھا والد دیکھ کر بے ہوش ہو گئے تھے. اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران بڑے انکشاف کر دیے.
اداکارہ نے بتایا کہ جب میرے والد کی عمر 50 سال تھی تب میری پیدائش ہوئی . دورانِ پروگرام انہوں نے بتایا کہ دادی کافی بیمار تھیں اس لیے والد ان کا خیال رکھتے تھے، اسی وجہ سے انہوں نے دادی کے انتقال کے بعد 45 برس کی عمر میں شادی کی اور شادی کے 5 سال بعد اللّٰہ تعالیٰ نے میرے والد کو 2 بیٹیوں سے نوازا، جن کی انہوں نے بہت ناز نخروں سے پرورش کی۔
کومل عزیز نے بتایا کہ بچپن میں ایک دفعہ سالگرہ کا موقع تھا، کچن میں تیز گرم چائے رکھی تھی، اسی کے ساتھ غبارے بھی رکھے ہوئے تھے، اس وقت میں 2 برس کی تھی، غبارے لینے کے لیے دوڑ پڑی اور گرما گرم چائے اپنے اوپر گرا لی، یہ دیکھ کر میرے والد اتنا گھبرا گئے کہ ان پر بے ہوشی کی کیفیت طاری ہو گئی جبکہ والدہ نے ہوش و حواس سے کام لیا اور مجھے فوری طبی امداد دی پھر اسپتال لے جایا گیا۔
اداکارہ نے جذباتی ہوتے ہوئے بتایا کہ والد 8 برس پہلے ہی اس دنیا سے رخست ہو گئے ہیں.