پشاور(ڈیلی پوائنٹ )پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ترجیحی ایجنڈا جاری کردیا۔
علی امین گنڈا پور کاپی ٹی آئی کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ترجیحی ایجنڈا جاری کردیا۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا تہذیب وروایات کا امین صوبہ ہے جسے وحشت ولاقانونیت کی آگ میں جھونک کر نقصان پہنچایا گیا۔
نامزد وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی صحت کارڈ بحال کریں گے اور لنگرخانوں اورپناہ گاہوں کوآباد کریں گے۔
ترجیحی ایجنڈے بارے بتاتے علی امین گندا پور کا مزید کہنا تھا کہ چادر اور چار دیواری کے مکمل احترام کو یقینی بنایا جائے گا، شہریوں کی جان مال کا تحفظ اولین ترجیح ہوگی۔
انہون نے کہا کہ صوبے میں قانون کی حکمرانی کویقینی بنائیں گے اور لاقانونیت پھیلانے والوں کو اعمال کا حساب دینا ہوگا۔
علی امین گنڈا پورنے شہدا کے لواحقین کے لیے خصوصی پیکیج متعارف کروانے کا ابھی اعلان کیا۔
نامزد وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پوری توجہ شہریوں کی فلاح وترقی پرمرکوزکریں گے۔