ایچ ای سی کی ریسرچ جرنلز کی منظوری کے لیے درخواستیں طلب

ڈیلی پوائنٹ) ایچ ای سی نے ریسرچ جرنلز کی منظوری کے لیے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان رجسٹرڈ اداروں کے ذریعہ شائع ہونے والے قومی تحقیقی جرائد کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
ایچ ای سی تعلیمی اور اشاعت کے معیار کو بڑھانے کے لیے مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ ایچ ای سی یونیورسٹیوں، ڈگری دینے والے اداروں،پبلک سیکٹر کی تنظیمیں اور غیر منافع بخش اکیڈمک سوسائٹیز کے ریسرچ جنرلز منطور کرتا ہے۔
ایکریڈیشن کے لیے ایچ ای سی قومی تحقیقی جرائد کو تسلیم کرنے کیلئے ہر سال درخواستیں طلب کرتا ہے۔ایچ ای سی نے تمام تحقیقی جرائد سے سال 2024-2025 کی ایکریڈیشن کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواستیں صرف آن لائن وصول کی جائینگی۔ درخواستیں 12 مئی تک ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں