اسلام آباد (ڈیلی پوائنٹ)نواز شریف کی حفاظتی ضمانت آج 24 اکتوبر تک ہے۔ نواز شریف نے 21 اکتوبر کو پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تھا تو نواز شریف کو عدالت اشتہاری دے چکی تھی اور گرفتاری کے آرڈر بھی تھے۔مگر 19 اکتوبر کو نواز شریف کے وکیل پرویز امجد نے احتساب عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی اور موقف اپنایا کہ نواز شریف واپس وطن آرہے ہیں اور وہ خود ہی عدالتوں کا سامنا کریں گے لہذا ان کو حفاظتی ضمانت دی جائے۔
جج محمد بشیر نے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے نواز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور 24 اکتوبر آج کے روز تک ان کی ضمانت منظور کر لی۔ آج نواز شریف احتساب عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس کے کیسسز میں عدالت پیش ہوگئے ۔
عدالت کی سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ جبکہ دوسری طرف جب عمران خان کے سائفر کیس میں سماعت ہوئی تو عمران خان نے میڈیا کو دیکھا اور کہا کہ آگیا وہ آپ لوگوں کا نیلسن منڈیلا ؟