Hm apni aini hadod sy agah hain

ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف

(ڈیلی پوائنٹ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، ہم دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان ایئر فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 19میں آزادی اظہار اور اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں، آئین میں آزادی رائے پر واضح قیود کی پامالی کرنے والے دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے۔
آرمی چیف نے کہا کہ اسلحے کی دوڑ سے ہمارے خطے میں طاقت کا توازن بھی بگڑنے کا امکان ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ آپ ہماری امیدوں کا مرکز، آسمانوں کے محافظ اور علاقائی یکجہتی کے ضامن ہیں۔ توقع کی جاتی ہے آپ کردار، ہمت اور قابلیت کی خوبیوں سے مُزیّن زندگی گزاریں گے۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آپ کا طرزِ عمل نہ صرف آپ کی ذاتی اخلاقیات بلکہ ادارے کیلئے بھی غیرمعمولی ہوگا، آپ مادرِ وطن کے دفا ،عزت و وقار کے لیے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ عسکری قیادت توقع کرتی ہے کہ آپ بہترین جذبے قائم رکھیں گے، پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی لازوال روایت کو قائم رکھیں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، روبوٹکس فضائی طاقت کے دائرہ کار کو وسعت دے رہی ہیں، کوانٹم کمپیوٹنگ سمیت مخصوص ٹیکنالوجیز بھی فضائی طاقت کے دائرہ کار کو وسعت دے رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں