لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کا نام روشن کرنے والے سابق ہاکی چیمپئن بچوں کی سکول فیس نہ ہونے کی وجہ سے اپنا گردہ بیچنے پر مجبور ہیں. ڈیلی پوائنٹ سے خصوصی بات کرتے ہوئے زاہد شریف نے بتایا کہ بیمار ہو دل کا مرض ہے کوئی مزدوری بھی نہیں کرسکتا.
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ہاکی میں پاکستان کا نام روزشن کیا بھارت کو کئی بار شکست دے چکے مگر آج ہمارے حالات اچھے نہیں ہیں.بچوں کی سکول فیس بھی ادا نہیں کرسکتا.انھوں نے کہا کہ حکومت نے مدد نہ کی دو گردے ہیں ایک بیچ دوں گا.