وزیر داخلہ ڈی نوٹیفائی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد( ڈیلی پوائنٹ )الیکشن ٹربیونل نے وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کو ڈی نوٹیفائی کردیا اور پی بی 36 کے متنازعہ قرار دیے جانے والے 7 پولنگ اسٹشینز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دے دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل کے جسٹس عبداللہ بلوچ نے انتخابی عذرداری کی سماعت کی۔
الیکشن ٹربیونل نے دوران سماعت بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء لانگو کے وزارت داخلہ کے قلم دان کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ ضیالانگو کے خلاف حلقہ پی بی 36 سے جے یو ائی کے امیدوار میر سعید لانگو نے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔
سعید لانگو کی جانب سے عذرداری کی پیروی اکرم شاہ ایڈووکیٹ نےکی تھی جبکہ ضیاء لانگو کی جانب سے سلیم لاشاری ایڈووکیٹ نے کی کیس کی پیروی کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں