لاہور( ڈیلی پوائنٹ ) ویب سیریز“برزخ“ کی ریلیز ہوتے ہی پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ اس نے کئی حدیں عبور کر لی ہیں،بائیکاٹ کی مہم زور پکر گئی۔
تازہ ترین ویب سیریز برزخ میں اداکار فواد خان، صنم سعید، سلمان شاہد، محمد فواد خان اور ساجد حسن کو متعدد مناظر میں جنسی موضوعات اور بچوں کی جانب سے جنسی مواد کے بارے میں بات کرنے کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ویب سیریز“برزخ“ جو یوٹیوب پر زی 5 اور زی زندگی پر اسٹریم کی جارہی ہے۔ یہ سیریز ریلیز ہوتے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی۔پاکستانی ہد ایتکار عاصم عباسی کی تحریر کردہ اس ویب سیریز کو بھارتی پروڈیوسر نےپروڈیوس کیا ہے۔
19 جولائی کو اس سیریز کی پہلی قسط ریلیز کی گئی تھی۔ پہلی اور دوسری قسط کو پاکستانی اور بھارتی عوام نے بےحد پسند کیا تھا، تاہم تیسری قسط کےنشر ہوتے ہی پاکستانی عوام میں ایک بھونچال آگیا، اس قسط میں مرد کرداروں کی ایک دوسرے سے رغبت اور رومانوی مناظر کو پیش کیا گیا ہے۔
فواد خان نے اس سے قبل بالی ووڈ فلم ”کپور اینڈ سنز“ میں بھی ہم جنس پرست کا کردار ادا کیا تھا۔ اور سوشل میڈیا صارفین اس وجہ سے بھی ان پر شدید تنقید کررہے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سیریز اسلامی احکامات اور ہمارے معاشرے کے منافی پیغامات کا پرچار کر رہی ہے۔ جس میں ہم جنس پرستی کو فروغ دیا جارہاہے۔
صارفین کی بڑی تعداد فواد خان ٓ، اوراداکارہ صنم سعید کو بینڈ کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے ،کئی سوشل میڈیا صافین اسے پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ قرار دے رہےہیں۔ اور انہوں انے ان اداکاروں کے خلاف بائیکاٹ مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ ویب سیریز ’برزخ‘ کے ذریعے 12 سال بعد ایک ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کرنےوالے اداکارفواد خان اور صنم سعید نے اس سیریز میں سوتیلے بہن بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔