100 سالہ امریکی خاتون نے 25ویں سالگرہ کیسے منائی؟

کراچی (ڈیلی پوائنٹ)100 سالہ امریکی خاتون نے گذشتہ روز اپنی 25ویں سالگرہ منائی، وجہ اس کی ہے کہ وہ 1924 کے لیپ ڈے کو پیدا ہوئی تھیں۔
میری فورسیتھے اوکلاہوما کی سنچرین کے طور پر جانی پہچانی جاتی ہیں، لیکن تاریخ پیدائش 29 فروری ہونے کی وجہ سے ان کی سالگرہ کا دن ہر چار سال کے بعد آتا ہے۔
فورستھے کا کہنا ہے کہ یہ بڑے مزے کی بات ہے جب چاہا اپنی سالگرہ کا جشن منالیا۔
فورستھے نے جمعرات کو مقامی چرچ میں اپنی 25ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ براہ کرم کوئی تحفہ نہ دے، میں کوئی بھی چیز جمع نہیں کرنا چاہتی۔
میری فورسیتھے دو بچوں کی ماں، 5 بچوں کی دادی اور 11 کی پڑ دادی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں