پی ٹی آئی کاانتخابی منشور کیسا ہے؟ جانتے ہیں

اسلام آباد( ڈیلی پوائنٹ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات 2024 سے قبل اپنے پارٹی منشور کا اعلان کر دیا گیا۔
اسلام آبا د میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گو ہر خان نے پارٹی منشور کا اعلان کیا اور کہا کہ اقتدار میں آکر عوام کے بنیادی حق کیلئے کریمنل پروسیجر کو تبدیل کریں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جس ٹیم نے چھ ماہ میں منشور کو تیار کیا وہ سامنے نہیں بیٹھ سکے ہمیں منشور دینے میں دشواری ہے تو پارٹی کیلئے اور کیا مشکلات ہوں گی، نیا پاکستان نیا تبدیلی کا نظام ہمارے منشور کا حصہ ہے، ایک جمہوری حکومت میں وزیر اعظم پاور کا منبع ہوتا ہے، ہم آئینی ترمیم میں وزیر اعظم کا انتخاب براہ راست کریں گے جو کہ چنے ہوئے نمائندوں میں سے نہیں ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم اسمبلی کی مدت کو کم کر کے چار سال کریں گے جبکہ سینیٹ کی مدت چھ سال سے کم کر کے پانچ سال کریں گے، سینیٹ میں بھی ریفارمز لائیں گے، آدھے سینئر براہ راست منتخب ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے منشور کا مقصد کرپشن کی داستانوں کو کم کرنا ہے، ہم کرپشن سے پاک پاکستان کی طرف جائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ریاست مدینہ میں مدینہ جیسے قانون ہوں، ہمارے سول اور کریمنل پی ایل ڈی قوانین بہت مشکل ہیں، مجرم قانون سے نہ بچے اور بے گناہ کو سزا نہ ملے، ہمارا سلوگن ایک قوم ایک جیسے قانون،سب ہوں گے برابر ہے، ایک ملک میں دو قانون نہیں ہو سکتے۔
قانون کی حکمرانی میں چیک اینڈ بیلنس ہوتا ہے، ساری طاقت ایک ادارے کے پاس نہیں ہونی چاہیے، ہم نے 168 صفحوں کا منشور پیش کیا ہے جو سب سے مختلف ہے، اپنے منشور میں چھوٹا خاندان خوشحال پاکستان ہمارا سلوگن ہو گا، آبادی کو کنٹرول کرنے پر کام کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں