اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)نادرا نے 2023 میں1 کروڑ 79 لاکھ بچوں کی پیدائش ،15 لاکھ افراد کی اموات،16 لاکھ شادیوں اور 1 لاکھ 80 ہزار طلاقوں کا اندراج کیا ۔
نادرا حکام کے مطابق بے مثال کاوشوں کی بدولت 2023مثالی کامیابیوں کا سال رہا ۔
نادرا اور ملک بھر کی مقامی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت شہریوں کی زندگی کے اہم واقعات کا کامیاب اندراج کیا جن میں 1 کروڑ 79 لاکھ بچوں کی پیدائش ،15 لاکھ افراد کی اموات، 16 لاکھ شادیاں اور 1 لاکھ 80 ہزار طلاقوں کا اندراج شامل ہے۔
شہریوں سے متعلق تمام ضروری معلومات کے اندراج کے لئے نادرا کی ہر ممکن کوششوں کا سفر جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی کے اہم واقعات کا بروقت اندراج یقینی بناتے ہوئے مکمل قومی ڈیٹابیس کے لئے ہماری کوششوں کو کامیاب بنائیں۔