لاہور( ڈیلی پوائنٹ ) حماد اظہر کےولد میاں اظہر نے میرے حلقے میں پیسہ چلایا، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کاکہنا ہےکہ میاں اسلم اقبال اور میاں اظہر کودھاندلی سے جتوایاگیا۔
فرخ وڑائچ شو میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہوداحمد خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا میں2024 کا الیکشن 10ہزار سے زائد ووٹوں کی لیڈ سے جیت رہا تھا لیکن خلاف توقع لاہور کے حلقوں میں سے سب سے پہلے میری سیٹ کااعلان کیا گیا کہ رانا مشہود ہر گیا ہے۔ الیکشن ٹرایبونل سے جس د ن میں مجھے حق ملے گا تو تمام صورتحال عوام کے سامنے رکھوں گا کہ کس طرح مجھے ہرایا گیا۔ الیکشن سےپہلے تمام سرویز میں مسلم لیگ ن کی 100 سے زائد سیٹیں نکالیں گئیں اس لیے میں سمجھتاہوں ہماری پارٹی کےخلاف بڑی ہائی لیول پرگیم کھیلی گئی اور میرے حلقے میں پیسہ چلایا گیا۔
رانا مشہوداحمد خان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چار بار مسلسل پنجاب اسمبلی کا ممبر منتخب ہواہوں اورپانچویں بار مجھے پیسے کے ذریعے دھاندلی کرکے ہراہا گیا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر ملک کے حالات ٹھیک ہوتے تو میں الیکشن لڑنا ہی نہیں چاہتاتھا، مجھے بھی آفرز آئیں کہ وفاداریاں تبدیل کریں میاں نواز شریف واپس آجائےگا، پارٹی بدلیں آپ کے اوپر سارے کیسز ختم کردیئے جائیں گے۔
رانا مشہود احمد خان کاکہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی سمیت دیگر کیسز کے متعلق عوام سے معافی مانگیں ، پاکستانی سیاسی اورمعاشی بہتری اس میں ہے کہ ساری پارٹیاں مشترکہ طور پر ایک ہوکر کام کریں۔