انقرہ(ڈیلی پوائنٹ) شوہر سے بدبو آتی طلاق لینا چاہتی ہوں یہ واقعہ ہےایک ترک خاتون نے حال ہی میں اپنے شوہر کے خلاف طلاق کا مقدمہ دائر کیا ہے کیونکہ خاتون کا دعویٰ ہے کہ ان کا شوہر شاذ و نادر ہی نہاتا ہے جس کی وجہ سے اس کے پاس سے بدبو آتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک شہری خاتون نے اپنے شوہر کیخلاف طلاق کی درخواست دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر کے پاس سے پسینے کی بدبو آتی ہے کیونکہ وہ شاذ و نادر ہی نہاتے ہیں اور 5 دن تک ایک ہی کپڑے پہنے رہتے ہیں۔
خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے شوہر ہفتے میں صرف ایک یا دو بار ہی دانت صاف کرتے ہیں۔ مدعی کے وکیل نے انقرہ میں موجود عدالت کو بتایا کہ مدعی علیہ نے کم از کم 5 دن لگاتار ایک ہی کپڑے پہنے ہوتے ہیں، کبھی کبھار نہاتے ہیں جبکہ پسینے کی بدبو ناگوار حد تک قابلِ نفرت ہوتی ہے۔
خاتون کے دعووں کی تصدیق کے لیے مدعی کے وکیل کی جانب سے گواہان کو بھی لایا گیا جس میں شوہر کے دفتر کے کچھ ساتھی بھی شامل تھے۔ ان سب نے مدعی علیہ کی صفائی ستھرائی کی ناقص عادات کی تصدیق کی۔
عدالت خاتون کی خلع کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے میاں بیوی میں طلاق کروادی جبکہ شوہر کو حکم دیا کہ وہ اپنی اب سابق اہلیہ کو ان کے ساتھ اتنے عرصہ تکلیف سے زندگی گزارنے کا 500,000 ترک لیرا (16,500 ڈالرز) معاوضہ بھی ادا کریں۔