آئی جی اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے اہم اقدام

(ڈیلی پوائنٹ) آئی جی اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے اہم اقدام کر دیے۔آئی جی اسلام آباد کا تمام ایس ایچ اوز  کو روزانہ شام 4 سے 6 بجے تھانے میں موجودگی یقینی بنانے کا حکم دے دیا گیا۔
علی ناصر رضوی  کے مطابق تمام ایس ایچ اوز کی ان اوقات میں سیف سٹی سے منسلک کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔ پولیس افسران کی بائیو میٹرک سے حاضری کا جائزہ لیا جائے گا۔ پبلک سروس ڈیلیوری میں کوتاہی ہرگز ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں