(ڈیلی پوائنٹ) آئی ایم ایف کی شرائط اور وزیراعظم کے احکامات پرعمل درآمد شروع کر دیا گیا۔ وزیر نجکاری اور وفاقی وزیر پاور میں ڈسکوز کی نجکاری کے امور طےپاگئے۔
اعلامیہ وزارت نجکاری کے مطابق بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری سے متعلق امور طے ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور اویس احمد لغاری کے درمیان ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملاقات میں ڈسکوز اور آئی پی پیز کے مختلف منصوبوں کی نجکاری کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ نجکاری کے لائحہ عمل اور نجکاری کی کارروائی کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
توانائی کےمنصوبوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے کام کی رفتارتیز کرنے کا فیصلہ بھی لیا گیا ہے۔ وزراء کی متعلقہ محکموں کو نجکاری کے عمل کو جلد از جلد حتمی شکل دینےکی ہدایات کر دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز اور آئی پی پیز کےمنصوبوں کی نجکاری کیلئے جلد اجلاس بلایا جائے گا۔