imran khany ny gair shari nikah case ko bari adalt mein challegne kr dia

عمران خان،بشریٰ بی بی نے غیر شرعی نکاح کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے غیر شرعی نکاح کیس کے فیصلے کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے رجوع کرلیا۔اس حوالے سے بشریٰ بی بی نے اپنے وکلاء عثمان گِل، خالد یوسف اور سلمان صفدر کے ذریعے اپیل دائر کردی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سول جج قدرت اللہ کی جانب سے 2 فروری کو سنایا گیا فیصلہ حقائق کے خلاف ہے، 16 جنوری کو بشریٰ بی بی پر عائد کی گئی فردِ جرم بھی غیر قانونی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے رجوع کے قوانین دیکھے، طلاق سے متعلق شریعت کو نظر انداز کیا، شکایت کنندہ خاور مانیکا اور گواہان کے بیانات تبدیل ہوتے رہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا دوسرا پڑھایا گیا نکاح بھی مفتی سعید ثابت نہ کر پائے، تاخیر سے شکایت دائر کرنے سے شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں،سول جج نے بھی اپنا عدالتی مائنڈ غلط استعمال کیا۔
بشریٰ بی بی کی درخواست میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں بھی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
دونوں کو سات سات سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں