Imran khan ki birthday pti ka jalsa krny ka faisla

عمران خان کی سالگرہ پی ٹی آئی کا مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سالگرہ پر پی ٹی آئی کا مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے. عمران خان کی بہن علیمہ خان نے 5اکتوبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے.
پی ٹی آئی نے 5اکتوبر کو جلسہ کرنے کی درخواست بھی جمع کروادی ہے. پی ٹی آئی کی جانب سے اکمل خان باری نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ 5 اکتوبر کو ہے پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں، مینار پاکستان پر شام 5 بجے سے لے کر رات 10 بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، جلسہ پرامن اور قانون کے مطابق ہوگا، مینار پاکستان جلسے کی مین درخواست تاحال زیر سماعت ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 5 اکتوبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی اس سے پہلے اسلام آباد اور لاہور میں جلسہ کرچکی ہے.اب پی ٹی آئی نے میانوالی ،راولپنڈی اور مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں