Imran khan ki rahai tk ahtjaj jari rhy ga

ہمارا احتجاج جاری ہے اور عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گا علی امین گنڈا پور کا اعلان

پشاور(ڈیلی پوائنٹ)وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج ختم نہیں ہوا ہے بلکہ عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گا. علی امین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں ڈی چوک تک جار کردکھایا پورے پاکستان نے یہ منظر دیکھا.
انھوں‌نے کہا کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہے کون کہتا ہے ہم گرفتاری سے ڈرتے ہیں بطور وزیر اعلیٰ مجھ پر اتنے پرچے کٹ چکے ہیں مگر بھاگا نہیں ہوں. یاد رہے کہ پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے لیے 11 بجے کا وقت دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات تحریکِ انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی مانسہرہ پہنچ گئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں