راولپنڈی(ڈیلی پوائنٹ)عمران خان کو صفائی کرنے پر لگا دیا گیا. قید بامشقت کے قیدی بانی پی ٹی آئی کو بھی میاں نواز شریف والی سزا مل گئی۔جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی بھی جیل میں اپنے کمرے کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کا خیال رکھیں گے۔
عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ نے سزا پر عملدرامد کےلئے احکامات جاری کردیے ہیں۔
آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ہی کمرے کی تزئین وآرائش وصفائی ستھرائی کی سزا دی گئی ہے، کوئی دوسری سزا دینے سے سیکیورٹی ایشوز بن سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ 2019 میں میاں نواز شریف کو العزیزیہ کیس میں قید بامشقت کے طور پر کوٹ لکھپت جیل میں اپنے ہی بیرک کی صفائی کا کام دیا گیا تھا۔