اسلام آباد (ڈیلی پوائنٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمرا ن خان کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔ 190 میلین پاؤنڈ کا کیس میں عدالت نے عمران خان کی ضمانت بحال کر دی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے کل کیا ہوا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی ضمانت بحال کرتے ہوئے کورٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ کیس کا دوبارہ سے جائزہ لیں اور تحقیقات نئے سرے سے دوبارہ شروع کریں۔
احتساب عدالت نے عمران خان کی دو نوں ضمانتیں خارج کر دی تھی جس کو آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحال کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔