اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں مل سکتا سینیٹر فیصل واوڈا نے نیا انکشاف کر دیا ہے. فیصل واوڈا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا 26 ویں ترمیم کیلئے نمبر بھی پورے اور نمبری بھی پورے ہیں کیبنٹ میں آج یہ معاملہ مکمل ہورہا ہے۔
پی ٹی آئی کے بکاؤ مال پی ٹی آئی کو بیچ چکے ہیں.26 ویں ترمیم ٹھوک بجا کر ہونے جارہی ہے اور خوشخبریاں 26 ویں ترمیم کے بعد بھی آئیں گی۔میں نے آج تک جو جو کہا اللہ کے فضل سے سب درست ثابت ہوا.