(ڈیلی پوائنٹ)عمران خان کو رہا کرو احتجاج ختم کردیں گے بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کارکنوںسے خطاب کے دوران حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا. احتجاج میں شامل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی آخری سانس تک اس مارچ میں کھڑی رہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے میرا ساتھ دینا ہے، کوئی میرا ساتھ نہیں دے گا تب بھی میں کھڑی رہوں گی۔بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ کیوں کہ یہ صرف میرے میاں کی بات نہیں ہے بلکہ یہ اس ملک کے لیڈر کی بات ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے مزید کہا کہ مجھے اُمید نہیں یقین ہے کہ پٹھان قومی آخری جنگ تک ساتھ نہیں چھوڑتی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں۔