اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سائفر کیس میں 10 سال کی بامشقت سزا سنادی ہے۔جج ابو الحسنات نے کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔شاہ محمود قریشی کو بھی 10 سال کی قید سنائی ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کمرہ عدالت میں موجود تھے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے فیصلے کو اسلام آباد ہا ہی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔