لاہور(ڈیلی پوائنٹ)مجھے عمران خان کا انٹرویو ہر صورت کرنا ہے یہی خواہش لیے چینل 5 کی رپورٹر صدف نعیم ٹرک کے نیچے آگئی اور اس دنیا سے رخصت ہو گئی۔والدہ نے ڈیلی پوائنٹ سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس روز اتوار کا دن تھا میں نے منع کیا صدف آج مت جاو مگر اس نے کہا ماما آج جانے دیں پلیز۔
پچھلے سال اسی دن عمران خان نے دھرنا دینے کی غرض سے لاہور سے اسلام آباد جانے کا منصوبہ بنایا اس وقت عمران خا ن کی حکومت کو ہٹایا گیا تھا اور جمہوری طریقے سے شہباز شریف ملک کے وزیر اعظم بنے تھے پنجاب میں حکومت پرویز الہیٰ کی تھی۔ چینل 5 کی رپورٹر جو دو بچوں کی ماں بھی تھی عمران خان کے دھرنے کو کوور کرنے کے لیے نکلی ۔
صدف نے عمران خان کے کنٹینر پر چڑھنے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکی نیچے گری اور کنٹینر کے نیچے آکر صحافتی ذمہ داری پوری کرنے کے ساتھ ساتھ عمران خان کا انٹرویو کی آرزو لیے اس دنیا سے ہی رخصت ہو گئی۔
اس واقعہ کو ایک سال ہو گیا حکومت نے امداد دی مگر والدہ اور والد نے ڈیلی پوائنٹ سے بات کی تو صدف کو یاد کر کے رونے لگی۔ والدہ کا کہنا تھا وہ ہمیں نہیں بھولی کہ کر گئی تھی ماما آرہی ہوں مگر واپس نہ لوٹی ۔بظاہر یہ ایک حادثہ تھا مگر کتنی زندگیوں کو نگل گیاشائد اس کا کوئی تصور بھی نہ کرسکے۔