ریحام خان کا نیا بیان

عمران خان منشیات کے عادی ؟ ریحام خان کا نیا بیان

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) عمران خان منشیات کے عادی ریحام خان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے حال ہی میں معروف اینکر فرخ شہبازکو انٹرویو دیا اور عمران خان کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ منشیات کے عادی ہیں۔
جب اینکر نے سوال کیا کہ وہ جیل میں ہیں اور وہاں ایسی سہولیات نہیں ہوتی تو وہ کس طرح اپنی زندگی گزار رہے ہیں؟جواب میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ منشیات کے بغیر جیل میں رہ رہے ہیں تو یہ بہت ہی عمدہ بات ہے۔ انسان کو منشیات سے دور رہنا چاہیے۔
ریحام خان نے کہا کہ سائفر کیس ایک سنجیدہ کیس ہے سزا بہت سخت ہے عمران خان اس وقت مکافات عمل سے گزر رہے ہیں۔جو خود کہاکرتا تھا سیاست دانوں کو سہولیات نہیں ملنی چاہیے آج وہ خود جیل میں سہولیا ت لے رہا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ عمران خان سے شادی پر بچوں نے بہت اعتراض کیا ۔موجودہ شوہر بہت اچھے ہیں ۔مجھے الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں