اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)عمران خان نے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے. عمران خان جیل سے خود احتجاجی تحریک کی قیادت کریںگے .عمران خان نے کہا کہ ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم سڑکوں پر آئے نہ انصاف ملتا ہے نہ ہی یہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں.
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھااحتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہو گا بلکہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو احتجاجی تحریک کا پلان بنانے کی ہدایات بھی کردی ہیں.
