اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کے خلاف دوران عدت نکاح و ناجائز تعلقات کا کیس دائر کر دیا
میاں خاور مانیکا نےاسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں نجی شکایت درج کرادی۔درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی۔درخواست دائر کرتے وقت خاور مانیکا کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔خاور مانیکا نے سابقہ بیوی بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان شادی سے پہلے ناجائز تعلقات کا الزام لگاتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ تصدیق شدہ ناجائز تعلقات کی بناء پر بشریٰ بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا۔دونوں شادی سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔ ریکارڈ کیئے گئے بیان میں عدالت نے تین گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیے۔
گواہوں میں عون چوہدری، مفتی سعید، خاور مانیکا کا ملازم شامل۔مقدمے میں 496 بی کی دفعہ بھی لاگو۔عدالت نے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔دوسری جانب ایک شہری محمد حنیف کی طرف سے دائر غیر شرعی نکاح کیس چند دن قبل واپس لیا گیا تھا۔غیر متعلق ہونے کی بناء پر پہلے والی درخواست واپس ہوئی۔خاور مانیکا کی جانب سے مدعی بننے پر غیر شرعی نکاح و مبینہ ناجائز تعلقات کا کیس اہمیت اختیار کر گیا۔